گنٹور، 25/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندر ا بابو نائیڈو نے آج کہا کہ ان کی حکومت ریاست میں مذہبی ہم آہنگی بنائے رکھنے کو لے کر پرعزم ہے۔نائیڈو یہاں پیڈکاکانی میں واقع ایک گرجا گھر میں کرسمس جشن میں شامل ہوئے۔انہوں نے اس موقع پرکہاکہ ٹی ڈی پی قیادت والی حکومت ریاست میں مذہبی ہم آہنگی بنائے رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے غریبوں کے درمیان 334کروڑ روپے کی ضروری چیزیں تقسیم کی ہیں تاکہ وہ عید، کرسمس اور پونگل جیسے تہوارمناسکیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے عیسائیوں کی فلاح وبہبود کے لیے 57کروڑ روپے الاٹ کئے ہیں،عیسائیوں کی طرف سے یروشلم یاترا کے لیے فی شخص مالی مدد 20ہزار روپے سے بڑھا کر 40ہزار روپے کر دی گئی ہے۔