نئی دہلی: 20 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی (آپ) نے پارٹی کی سیاسی امور کی کمیٹی (پی اے سی) سے مشورہ کئے بغیر کیرالہ میں کانگریس کو’آپ‘ کی حمایت دینے کے مبینہ طور پر اعلان کرنے پراپنے ریاست کنوینر سی آر نیل کندن کو معطل کر دیا۔آپ لیڈر سومناتھ بھارتی نے کہا کہ نیل کندن نے کیرل میں پریس کانفرنس منعقد کر کہا کہ ’آپ‘ ریاست میں کانگریس کے امیدواروں کی حمایت کرتی ہے۔بھارتی نے کہاکہ پارٹی کی پی اے سی نے ریاست میں بائیں جمہوری محاذ کے امیدواروں کو غیر مشروط اپنی حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سی پی ایم لیڈر نیلوتپل باسو نے حمایت کے لئے آپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔