ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / اب شیوسینا ممبر اسمبلی نے کسان کودھمکایا

اب شیوسینا ممبر اسمبلی نے کسان کودھمکایا

Sat, 01 Apr 2017 20:12:21  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی یکم اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شیوسینا کے ایم پی رویندر گایکواڑکے دھمکانے کے تنازعہ کے بعداب پارٹی کے ممبر اسمبلی نارائن پاٹل تنازعات میں گھر گئے ہیں۔ایک کسان کا الزام ہے کہ پاٹل نے انہیں دھمکی دی تھی۔کسان روہداس کامبلے نے بتایاکہ شیوسینا ممبراسمبلی نے دھمکی دی کہ وہ مجھے الٹالٹکاکر پیٹیں گے۔کامبلے نے پاٹل کے خلاف پولس میں شکایت درج کرائی تھی۔پاٹل شولا پورضلع میں کرمالااسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔کسان کے الزامات پرپاٹل نے کہاکہ میری کبھی انہیں دھمکی دینے کی منشانہیں تھی۔میں نے انہیں جو بھی کہا وہ اچھی نیت سے کہاتھا ۔


Share: