گریٹر نوئیڈا6جون؍(آئی این ایس انڈیا)بیف کے شک میں بے رحمی سے قتل کئے گئے اخلاق معاملے کے سرخیوں میں آئے بسہڑا گاؤں میں مجوزہ مہا پنچایت سے پہلے دفعہ 144 لگا کر گاؤں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔یہ مہا پنچایت محمد اخلاق کے خاندان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست پر بلایا جانے والی ہے جسے گوماس کھانے کے شبہ میں نو ماہ پہلے پیٹ پیٹ کر مار دیا گیا تھا۔گوتم بدھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ این پی سنگھ نے جرم کے عمل اخلاق(سی آر پی سی)کی دفعہ 144لگا دی ہے اور حکم نافذ کیاہے جس ضلع میں پانچ یا اس سے زیادہ لوگوں کے ایک مقام پر جمع ہونے پر روک رہے گی۔اس سے پہلے بسہڑا گاؤں کے لوگوں نے دادری میں پنچایت کا اعلان کیا تھا۔حکام نے بتایا کہ گاؤں میں اضافی سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔بسہڑا گاؤں کے باشندوں اور ستمبر 2015میں اخلاق کو پیٹ پیٹ کر مار دینے کے واقعہ کے ملزمان کے اہل خانہ نے کل گوتم بدھ نگر کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات کر کے اخلاق کے خاندان میں ملے گوشت کے گائے کا ہونے کی فورنسک رپورٹ میں تصدیق ہونے کے بعد اس خاندان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی مانگ کی تھی۔ملزم وشال رانا کے والد سنجے رانا نے دھمکی دی کہ گاؤں میں ایک مہا پنچایت منعقد کی جائے گی کیونکہ پولیس اخلاق کے خاندان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اخلاق کے مکان میں فریزر میں رکھے گوشت کے بارے میں آئی فورنسک رپورٹ میں بیف ہونے کی بات سامنے آنے کے بعد پولیس میں ایک شکایت درج کرائی گئی تھی لیکن اس سلسلے میں ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔