ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ادائیگی تنازعہ کو لے کر آسٹریلیا ’’اے‘‘ٹیم کا افریقہ دورہ منسوخ، ایشز۔ہند دورے پر بھی خطرہ

ادائیگی تنازعہ کو لے کر آسٹریلیا ’’اے‘‘ٹیم کا افریقہ دورہ منسوخ، ایشز۔ہند دورے پر بھی خطرہ

Thu, 06 Jul 2017 19:49:58  SO Admin   S.O. News Service

میلبورن ،6جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے تنخواہ تنازعہ کے سبب اپنا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آسٹریلیا کی ’ٹیم ‘ٹیم جمعہ کو جنوبی افریقہ کے دورے پر جانے والی تھی، لیکن یہ دورہ آسٹریلیا کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان ناکام مذاکرات کے بعد منسوخ کر دیا گیا۔تنخواہ تنازعہ کے سبب 200سے زیادہ آسٹریلوی کرکٹرز بے روزگار ہو گئے ہیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم نے کرکٹ بورڈ (سی اے)کی طرف سے کی جا رہی تنخواہ ماڈل میں تبدیلی کو ٹھکرا دیا تھا،جس کے بعد بورڈ نے انتباہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کھلاڑیوں کو معاہدہ ختم ہو رہا ہے اور نیا معاہدہ نہیں ماننے والے کرکٹرز بے روزگار ہو جائیں گے۔بتا دیں کہ گزشتہ کچھ عرصے سے آسٹریلوی کرکٹر اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کے درمیان تنخواہ کو لے کر تنازعہ جاری ہے۔آسٹریلیائی کھلاڑی چاہتے ہیں کہ ان کی تنخواہ ایک مخصوص فریم ورک کے مطابق چلے لیکن کرکٹ آسٹریلیا اس کے حق میں نہیں ہے۔
آسٹریلیا ’’اے‘‘کے جنوبی افریقہ نہ جانے کے بعد ایشز سیریز پر بھی خطرہ بڑھ گیا ہے،اگر تنخواہ تنازعہ نہیں سلجھا تو آسٹریلوی کھلاڑی ہندوستان کے دورے اور پھر ایشیز سیریز کا بھی بائیکاٹ کر سکتے ہیں۔آسٹریلیا کے سابق کپتان ایلن بارڈر نے بھی یہ خدشہ ظاہر کیا ہے۔ایلن بارڈر نے کہا کہ آسٹریلیا اے کا دورہ منسوخ کرنا انتہائی سنگین بات ہے،چلو ان کا دورہ تو دوبارہ ہو سکتا ہے، لیکن آسٹریلیا کے ہندوستان دورہ اور ایشز سیریز میں ایسا ہوا تو اس سے برا کچھ اور نہیں ہو سکتا،دورے کابائیکاٹ کرنا انتہائی سنگین بات ہے۔


Share: