نئی دہلی، 25 مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی کے لیڈر راگھو چڈھا نے ہتک عزتی کیس میں دوسری طرف کے وکیل پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا الزام لگایاہے۔
راگھو نے ہفتہ کو ٹویٹ کرکے یہ معلومات دیں۔ راگھو چڈھا نے کہاکہ پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے اندر مرکزی وزیر ارون جیٹلی کی طرف سے ریکارڈمجرمانہ ہتک عزتی کیس میں سماعت کے دوران ہفتہ کو دوسری طرف کے وکیل شرمانے جج کے سامنے مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ راگھونے کہا کہ مجرمانہ ہتک عزتی کیس میں ارون جیٹلی کی جانب سے وکلاء کی ٹیم میں وی شرما بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے اپنے وکیل سے مشورہ لے کر اس معاملے میں کیس داخل کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن تنازعہ میں مرکزی وزیر ارون جیٹلی کی جانب سے درج کرائے گئے مجرمانہ ہتک عزتی کیس میں ایک مقامی عدالت نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور آپ کے پانچ دیگررہنماؤں کے خلاف الزامات طے کئے ہیں جس میں اشوتوش کمار،کماروشواس، سنجے سنگھ، راگھو چڈھا اوردیپک واجپئی کے خلاف مقدمہ چل رہاہے۔