ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ازسرنوٹیسٹ کے بعد ردہوا سائنس کے دوٹاپرس کا نتیجہ، اسکول کی منظوری منسوخ

ازسرنوٹیسٹ کے بعد ردہوا سائنس کے دوٹاپرس کا نتیجہ، اسکول کی منظوری منسوخ

Sun, 05 Jun 2016 12:25:00  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ4جون(آئی این ایس انڈیا)سرکار نے بہار میں 12ویں کے سائنس ٹاپر سوربھ اور تھرڈ ٹاپر راہل کے نتیجے کو منسوخ کر دیا ہے۔آرٹس ٹاپر روبی کو بورڈ نے ایک موقع اور دیا ہے۔روبی رائے جمعہ کو اپنا ٹیسٹ دینے نہیں پہنچیں تھی۔ان کے والد ایک لیٹر لے کر پہنچے تھے۔اس میں روبی کے ڈپریشن میں ہونے کی بات کہی گئی تھی۔روبی کو اب 11جون کو بورڈ کے سامنے آنا ہو گا۔حکومت نے ٹاپروں کے اسکول وشن نارائن کالج کی منظوری کو بھی منسوخ کر دی ہے۔ غیر مستحق اسٹوڈنٹس کے ٹاپ کرنے کے تنازعہ کے بعد بہار بورڈ نے ٹاپ5میں آئے طالب علموں کا انٹرویو لینے کا فیصلہ کیا تھا۔تاہم ٹیسٹ دینے نہیں پہنچیں آرٹس ٹاپر روبی رائے نے ہی اپنے سبجیکٹ پولیٹکل سائنس کا نام پروڈکل سائنس بتایا تھا۔ٹیسٹ میں ایک موقع ایسا بھی آیا جب کمیٹی کے ماہرین بھی چونک گئے۔بے شک جب ایک ماہر نے سائنس ٹاپر سوربھ شریسٹھ سے سوال کیا کہ کیلکلس کے انٹگریشن بائی پارٹس کا فارمولہ بتائیں؟۔جوابات دینے کی جگہ سوربھ نے کہاکہ اس طرح سوال نہ کریں، ورنہ میں یہیں خود کشی کر لوں گا۔گزشتہ تین چار دنوں میں مجھے کافی ذہنی پریشانی جھیلنی پڑی ہے،اب میں جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔سوربھ کے جواب سے ماہرین بھی گھبرا گئے،کہیں کچھ کر نہ لے،اس کے بعد فوری طور پر پانی منگاکر پلایا گیا۔دھمکی کے بعد انٹرویو پینل نے ہچک کے ساتھ کچھ سوال پوچھے اور اسے پرسکون کراکر باہر بھیجا۔


Share: