ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اسٹنگ نے یوپی حکومت کو کیا بے نقاب، سی بی آئی جانچ ہو:بی جے پی

اسٹنگ نے یوپی حکومت کو کیا بے نقاب، سی بی آئی جانچ ہو:بی جے پی

Sat, 11 Jun 2016 17:18:52  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،10جون؍(آئی این ایس انڈیا)بھارتی عوام پارٹی(بی جے پی)نے اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی کی حکومت پرمبینہ اسٹنگ آپریشن کو لے کر آج حملہ بولتے ہوئے کہا کہ اس اسٹنگ نے متھرا کے جواہر باغ میں کے قبضے کے ساتھ حکمراں پارٹی کی ملی بھگت کوبے نقاب کردیاہے۔پارٹی نے ریاستی حکومت کو فوری طور پر سی بی آئی جانچ کی سفارش کرنے کو بھی کہا جس سے حقیقت سب کے سامنے آ سکے۔بی جے پی کے قومی سکریٹری سری کانت شرما نے دعوی کیا کہ اس اسٹنگ نے وزیر اعلی اکھلیش یادو اور ان کی حکومت کا پردہ فاش کر دیا ہے۔انہوں نے اس تشدد کے لئے حکام کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا،اب یہ سامنے آیا ہے کہ 80سے زیادہ انٹیلی جنس اطلاعات حکومت کو بھیجی گئی تھیں لیکن حکومت نے اس پر اس لیے کارروائی نہیں کی کیونکہ وہ زمین مافیا کے ساتھ ملی ہوئی تھی۔اس اسٹنگ آپریشن میں انٹیلی جنس حکام کو یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ انہوں نے مسلح ہتھیاروں سے خطرے کے بارے میں یوپی حکومت کو مطلع کیا تھا۔انہوں نے الزام لگایا کہ یہ حکومت اپنے جرائم کو ڈھکنے کی کوشش کرتی رہی ہے لیکن بی جے پی اس وقت تک اپنی تحریک جاری رکھے گی جب تک کہ اس میں ملوث افراد بے نقاب نہیں ہو جاتے۔شرما نے کہا کہ یادو کو پولیس اہلکاروں کے مارے جانے کو لے کر حکام کو ذمہ دار ٹھہرانے پر معافی مانگنی چاہیے اور اس اسٹنگ ویڈیو میں دکھائے گئے افسران کے خلاف کارروائی نہیں کرنی چاہئے۔


Share: