ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / اقلیتی کمیشن میں جین کمیونٹی کو ملے گی نمائندگی: نقوی

اقلیتی کمیشن میں جین کمیونٹی کو ملے گی نمائندگی: نقوی

Mon, 27 Mar 2017 20:19:23  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،27مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مرکزی اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی نے پیر کو راجیہ سبھا میں کہا ہے کہ اقلیتی کمیشن میں جین کمیونٹی کے لوگوں کو بھی مناسب نمائندگی دی جائے گی۔ کابینہ میں پاس بل کو ابھی پارلیمنٹ میں پاس کرایا جائے گا۔ جین کمیونٹی اقلیتی کا درجہ پانے والی چھٹی کمیونٹی ہے۔ مسلم، عیسائی، سکھ، بدھ مت اور پارسی کمیونٹیز کو پہلے ہی اقلیت کا درجہ ملا ہوا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 2014 لوک سبھا انتخابات سے ٹھیک پہلے سابقہ مرکزی حکومت نے جین کمیونٹی کو اقلیتی کا درجہ دیا تھا۔ اس سے امید کی گئی تھی کہ جین کمیونٹی کو بھی سرکاری اسکیموں اور پروگراموں میں اقلیتی برادریوں کو ملنے والے فوائد مل سکیں گے۔


Share: