ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / القاعدہ سے لڑنے کے لیے مزید امریکی فوج کی یمن میں تعیناتی

القاعدہ سے لڑنے کے لیے مزید امریکی فوج کی یمن میں تعیناتی

Tue, 08 Aug 2017 18:49:53  SO Admin   S.O. News Service

صنعاء،8اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی ذرائع ابلاغ میں آنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ وزارت دفاع پینٹا گون یمن میں القاعدہ کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مزید فوج یمن بھجوانے کے لیے تیار ہے۔ پیش آئند ہفتوں کے دوران یمن میں القاعدہ کے خلاف لڑائی شدت اختیار کرنے کی صورت میں مزید امریکی فوجی دستے تعینات کیے جاسکتے ہیں۔ANTI WAR ویب پورٹل کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کی طرف سے یمن میں مزید فوجی دستے بھجوانے کا عزم ایک ایسے وقت میں ظاہر کیا ہے کہ امریکا، یمنی فوج اور متحدہ عرب امارات مل کر القاعدہ کے خلاف ایک بڑا آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔امریکا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کے یمن میں قائم مضبوط گڑھ شبوۃ میں آپریشن کے لیے محدود تعداد میں فوج بھجوائی گئی ہے۔
جمعہ کے روز پینٹا گون کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کیا گیا تھا کہ یمن میں القاعدہ کے خلاف لڑائی میں یمنی فوج اور متحدہ عرب امارات کی معاونت بھی حاصل ہے۔پینٹا گون کیترجمان کیپٹن جیو ڈیویز کے مطابق یمن میں القاعدہ کے خلاف حملے الشبوۃ گورنری میں جاری ہیں۔ امریکا شبوۃ اور یمن کے دوسرے علاقوں میں موجود القاعدہ عناصر کو مکمل طورپر تباہ کرنے کے لیے حملے جاری رکھے گا۔خیال رہے کہ امریکا یمن میں سرگرم القاعدہ کے جزیرۃ نما عرب کے علاقوں کا سب سے خطرناک گروپ خیال کرتا ہے۔
 


Share: