ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / امت شاہ کا یوپی سمیت 4 ریاستوں میں حکومت بنانے کا دعوی

امت شاہ کا یوپی سمیت 4 ریاستوں میں حکومت بنانے کا دعوی

Thu, 09 Mar 2017 11:21:04  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ، 8؍مارچ (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ پارٹی اترپردیش سمیت سمیت 4 ریاستوں میں حکومت بنائے گی۔وہیں انہوں نے پنجاب میں سہ رخی مقابلہ ہونے کی امید کا اظہار کیا ہے۔شاہ کے مطابق اس بار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے حق میں ماحول ہے، نتائج کے مطابق اتر پردیش، اتراکھنڈ، گوا اور منی پور میں پارٹی حکومت بنائے گی، حالانکہ ان کے مطابق پنجاب میں صورت حال ابھی پوری طرح صاف نہیں ہے اور یہاں سہ رخی مقابلے کے آثار ہیں۔شاہ نے اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے تین دن تک سرگرم ہونے پر مخالفین کی تنقید پر جوابی حملہ بولا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کاشی سے ممبر پارلیمنٹ ہیں،ایسے میں ان کے اپنے پارلیمانی حلقہ میں جانے سے کسی کو کیا مسئلہ ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم کے پارلیمانی حلقہ میں ساتویں اور آخری مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔یہاں گزشتہ اسمبلی انتخابات 2012میں پارٹی تین سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی تھی، پارٹی کو اس بار وزیر اعظم کی تشہیر کے بعد کاشی سے بڑی امیدیں ہیں۔شاہ نے کہا کہ ہم دو تہائی اکثریت کے ساتھ اتر پردیش میں حکومت بنانے جا رہے ہیں، مغربی علاقہ ہو، اودھ ہو، روہیل کھنڈ ہو، وارانسی ہو یا گورکھپور ہو، سب جگہ پر بی جے پی بازی ماررہی ہے، ہمارے سامنے صرف ایس پی اور بی ایس پی ہے، ہم سبھی سیٹوں پر لڑ رہے ہیں، ایس پی -کانگریس کے اتحاد پر طنز کستے ہوئے شاہ نے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے جس دن کانگریس سے اتحاد کیا تھا اسی دن اس نے اپنی شکست تسلیم کر لی تھی۔انہوں نے کہا کہ پانچ سال کام کرنے کے بعد جب آپ عوام کے سامنے جاتے ہو اور جو آپ کی پارٹی کے نظریاتی مخالف رہے ہوں اس پارٹی کو 100 سیٹیں دے کر آپ نے دکھادیا ہے کہ آپ میں جیتنے کا یقین نہیں ہے۔


Share: