ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / امریکا اور ویتنام کو تعلقات مزید بہتر کرنے چاہئیں: ٹرمپ

امریکا اور ویتنام کو تعلقات مزید بہتر کرنے چاہئیں: ٹرمپ

Sat, 01 Apr 2017 18:28:20  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن،یکم اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ویتنامی ہم منصب ٹران دائی کوانگ کو لکھے گئے ایک خط میں اس امر پر زور دیا ہے کہ دونوں ملکوں کو اپنے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہیے۔ ٹرمپ نے ویتنام کے ساتھ تعلقات کو اقتصادی، علاقائی معاملات اور عالمی امور میں بڑھانے کو اہم قرار دیا ہے۔ ویتنامی صدر کوانگ نے بھی تعلقات کو بہتر کرنے کی امریکی کوششوں کو سراہا ہے۔ امریکی صدر کا خط ویتنامی حکومت کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں بحیرہ جنوبی چین کے تنازعے کے تناظر میں واشنگٹن نے ویتنام کے ساتھ تعلقات کو خاصا فروغ دیا تھا۔


Share: