ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / امریکی شہری موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر: رپورٹ

امریکی شہری موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر: رپورٹ

Tue, 08 Aug 2017 17:12:28  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک،8اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکا میں اوسط درجہ حرارت میں تیزی سے اور ڈرامائی انداز میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ بات امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے ایک دستاویز کے حوالے سے اپنی رپورٹوں میں لکھی ہے۔ امریکا میں پچھلی چند دہائیوں کے دوران پچھلے پندرہ سو برس کے سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیے گئے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر تیرہ وفاقی ایجنسیوں کی ترتیب کردہ یہ رپورٹ اس مسئلے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے موقف کے خلاف ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات ابھی سے دیکھ رہے ہیں۔ نیشنل اکیڈمی آف سائنس کی یہ رپورٹ ہر چار سال میں ایک مرتبہ تیار کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو محدود رکھنے کے حوالے سے پیرس معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کر چکا ہے۔
 


Share: