ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ان فٹ وراٹ کا حال چال جانے بنا نہیں رہ پائی انوشکا ،پہنچی ملنے

ان فٹ وراٹ کا حال چال جانے بنا نہیں رہ پائی انوشکا ،پہنچی ملنے

Tue, 11 Apr 2017 19:17:56  SO Admin   S.O. News Service

بنگلور ،11اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وراٹ کوہلی اپنی کندھے کی چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل کے اس سیشن میں اب تک ایک بھی میچ نہیں کھیل پائے ہیں اور اب ان کی محبوبہ اداکارہ انوشکا شرما ان حال چال جاننے بنگلور پہنچی ہیں۔ وراٹ اور انوشکا کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اس میں انوشکا اور وراٹ دونوں ایک گھر سے باہر نکلتے نظر آ رہے ہیں۔وراٹ کی جگہ رائل چیلنجرز کی ٹیم کے کپتانی ابھی شین واٹسن کے پاس ہے۔ وراٹ کو آسٹریلیا کے خلاف چار میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران کندھے میں چوٹ لگ گئی تھی۔ آئی پی ایل میں آرسی بی تین میچ کھیل چکی ہے، لیکن وراٹ فی الحال میدان سے دور ہی ہیں۔وراٹ کے کندھے میں کوئی فریکچر نہیں ہے، لیکن ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے، چوٹ بڑھ نہ جائے، اسی لیے وراٹ فی الحال کرکٹ سے دور ہیں۔ کوہلی نے جمعہ کو اپنے آفیشیل اسٹاگراماکاؤنٹ پر مستی بھرا ایک ویڈیو شیئر کیا۔ ویڈیو میں وراٹ کے ساتھ رائل چیلنجرز بنگلور کے چار کھلاڑی بھی موجود ہیں۔ ویڈیو میں وراٹ ایک پرانی جیپ چلاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ جیپ پر ان کے ساتھ کرس گیل، واپس شین واٹسن، اے بی ڈی ویلیئرز اور سری ناتھ اروند بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔ دراصل یہ مکمل نظارہ ایک اشتہار فلم کا ہے۔


Share: