ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / اُترپردیش میں گوشت بیچنے والوں کی غیر معینہ ہڑتال؛ سلاوٹر ہاوس پر کاروائی کی سخت مخالفت

اُترپردیش میں گوشت بیچنے والوں کی غیر معینہ ہڑتال؛ سلاوٹر ہاوس پر کاروائی کی سخت مخالفت

Sat, 25 Mar 2017 20:22:59  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ، 25 مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سلاٹرہاؤس پرکارروائی کی مخالفت کرتے ہوئے گوشت بیچنے والے آج غیر معینہ ہڑتال پر چلے گئے۔لکھنؤ بکرا گوشت کاروبارمنڈل کے مبین قریشی نے بتایا کہ مٹن اور چکن فروشوں نے اپنے شٹر بند کر دیے ہیں اور پیر سے تحریک تیز کرنے کی دھمکی دی ہے۔سلاٹرہاؤس کی بندش کے بعدبھینسوں کے گوشت کی قلت کی وجہ سے چکن اور مٹن کے پکوان فروخت کر رہے ٹڈے اوررحیم جیسے مشہور ناموں سمیت اہم لوگوں نے بھی دکانیں بند کر دی ہیں۔

قریشی نے کہا کہ سلاٹرہاؤس پرکارروائی سے گوشت فروشوں پر برا اثر پڑا ہے۔ اس کاروبار میں لگے لاکھوں کے سامنے روزی روٹی کابحران پیداہوگیاہے۔انہوں نے کہا کہ مٹن اور چکن بیچنے والے پہلے ہی دکانیں بندکرچکے ہیں۔ اب مچھلی فروشوں کو بھی ساتھ لینے کی کوشش ہو رہی ہے اور وہ بھی جلد ہمارے ساتھ تحریک میں شامل ہوں گے۔اقتدار میں آتے ہی آدتیہ ناتھ یوگی حکومت نے غیر قانونی سلاٹرہاؤس کو بندکرنے کے احکامات دیئے۔ گو اسمگلنگ اورگؤکشی پرمکمل پابندی لگا دی۔ اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی نے ریاست کے عوام سے یہ وعدہ کیاتھا۔بی جے پی لیڈر مظہر عباس نے گوشت فروشوں سے اپیل کی ہے کہ جو درست ہیں،انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ صرف غیر قانونی دکانیں اورسلاٹرہاؤس حکومت کی کارروائی کے دائرے میں آ رہی ہیں۔


Share: