بھونیشور، 22/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اڑیسہ حکومت اور انڈین تیل کارپوریشن لمیٹڈ(آئی او سی ایل) کے درمیان ہوئے معاہدے کے مطابق ریاست کے ساحلی علاقے کے ماہی گیروں کو اپنی مچھلی پکڑنے والی کشتی کو چلانے کے لیے رعایتی شرح پر ڈیزل ملے گا۔ماہی گیر محکمہ کے فش فیڈ اور آئی او سی ایل کے درمیان اس ضمن میں ہوئے مفاہمت نامہ پر دستخط کیا گیا۔اس کی دفعات کے مطابق ماہی گیروں کو مچھلی پکڑنے کی ان کی کشتی کے لیے رعایتی شرح پر ڈیزل ملے گا۔مفاہمت نامہ کی شرائط کے مطابق، ماہی گیروں کو ڈیزل پر 50پیسے فی لیٹر کی شرح سے رعایت ملے گی۔