ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ای ڈی نے وزیرکے بھائی کے فلیٹ اور ہریانہ میں زمین ضبط کی

ای ڈی نے وزیرکے بھائی کے فلیٹ اور ہریانہ میں زمین ضبط کی

Tue, 07 May 2019 21:28:33  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی :07 /اپریل (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) ای ڈی نے فیما اور حوالہ سے جڑے معاملے میں دہلی کے وزیر کیلاش گہلوت کے بھائی ہریش گہلوت کے دہلی میں واقع بسنت کنج میں ایک فلیٹ اور ہریانہ واقع تقریباََ1.48 کروڑ روپے کی قیمت والی ایک زمین پر قبضہ کر لیا ہے۔دائریکٹوریٹ نے کہا کہ اس نے بیرون ملک مبینہ غیر قانونی املاک کے معاملے میں فلیٹ اور ہریانہ کے ایک گاؤں واقع ایک زمین پر قبضہ کرنے کے لئے فیما کی دفعہ 37 اے کے تحت حکم حاصل کیا۔ای ڈی نے ایک بیان میں کہاکہ محکمہ انکم ٹیکس سے ملی اس معلومات کی بنیاد پر غیر ملکی زر مبادلہ کے انتظام ایکٹ (فیما) کے تحت تحقیقات شروع کی گئی تھی کہ ہریش گہلوت کی طرف سے ستمبر 2018 میں دبئی میں دو فلیٹ کی خریداری کے واسطے پیشگی ادائیگی کے لئے دہلی کے ایک حوالہ ڈیلر کے ذریعے ایک کروڑ روپے ہندوتان سے دبئی بھیجاگیا۔ آپ ممبر اسمبلی اور دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت کے خاندان اور ساتھیوں سے منسلک احاطے پر محکمہ انکم ٹیکس نے گزشتہ سال اکتوبر میں چھاپے مارے تھے۔ان کے بھائی ہریش گہلوت کی املاک کی جانچ بھی کی گئی تھی۔ محکمہ انکم ٹیکس نے دو کمپنیاں برسک انفراسٹرکچر اینڈ ڈویلپرز پرائیویٹ لمیٹڈ اور کارپوریٹ انٹرنیشنل فنانشل سروسز لمیٹڈ کے خلاف ٹیکس چوری سے متعلق تحقیقات کے سلسلے میں چھاپہ ماری کی تھی جن میں مبینہ طور پر ملکیت گہلوت کے خاندان کے اراکین کے پاس ہے۔کیلاش گہلوت نے کسی بھی خرابی سے انکار کیا تھا اور آپ نے کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیا تھا۔     ای ڈی نے کہا کہ اس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ستمبر 2018 میں ہریش گہلوت نے اپنے چھوٹے بیٹے نتیش گہلوت کو ایک کروڑ روپے کی نقد رقم دی تھی جو مہاجر ہندوستانی ہیں اور دبئی میں پڑھائی کر رہے ہیں۔انہیں یہ رقم مبینہ طور پر حوالہ چینل کے ذریعے دبئی بھیجنے کے لئے دیا گیا تھا۔ ایجنسی نے کہاکہ نتیش گہلوت نے اپنے رابطوں کے ذریعے دہلی کے حوالہ ڈیلر اندرپال ودھاون سے رابطہ کیا۔ودھاون نے چار لاکھ روپے کمیشن کے طور پر اپنے پاس رکھ لئے اور 96 لاکھ روپے کے برابر درہم دبئی پہنچائی۔یہ رقم نتیش گہلوت کے دوست نے حاصل کی اور اسے نتیش کے دبئی بینک اکاؤنٹ میں جمع کرایا۔ ای ڈی نے کہا کہ اس رقم میں سے نتیش نے اپنے اور اپنے باپ ہریش گہلوت، اپنی ماں اور بڑے بھائی کے نام پردو فلیٹوں کی بکنگ کے لیے دبئی کے ڈیولپرزکوادائیگی کی ہے۔


Share: