ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ایتھلیٹ کمیشن میں عہدہ کی دوڑ میں ہندوستان سے سندھو اور نکھار شامل

ایتھلیٹ کمیشن میں عہدہ کی دوڑ میں ہندوستان سے سندھو اور نکھار شامل

Tue, 11 Apr 2017 19:41:40  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی ،11اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کی بیڈمنٹن ا سٹار پی وی سندھو عالمی بیڈمنٹن فیڈریشن (بی ڈبلیوایف) کے کھلاڑی کمیشن میں عہدے کے دعویداروں میں شامل ہیں۔ ایتھلیٹ کمیشن میں کل 4 مقامات کے لئے ایک اور مرد کھلاڑی نکھار گرگ بھی عہدہ کی دوڑ میں شامل ہیں۔ گرگ کو نامزدگی اس لئے کیا گیا کیونکہ انہوں نے بی ڈبلیوایف کھلاڑی کمیشن میں ایک جگہ کے لئے انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ ممبئی کے اس نامعلوم سے کھلاڑی نے مئی 2016 میں آن لائن پٹیشن شروع کی جس بی ڈبلیوایف سے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی ٹورنامنٹوں میں حصہ لینے کے لئے اپنے یونین کے بجائے خود ہی براہ راست رجسٹریشن کرانے کے لئے مزید خود مختاری دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ بی ڈبلیوایف کھلاڑی کمیشن کے لئے نامزدگی 27 مارچ کو ختم ہو گئی تھی اور اس کے لئے 6 مرد اور 3 خواتین دوڑ میں ہیں۔سندھو کے علاوہ اس فہرست میں 2 سابق عالمی نمبر ایک مرد ڈبلز کھلاڑی اور ایک سابق یورپی مرد سنگل چمپئن ہے۔
 


Share: