نئی دہلی،یکم اپریل؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ٹیم انڈیا کو نئی بلندیوں تک لے جانے والے کرکٹر وراٹ کوہلی اب ملک کے سب سے مہنگی مشہور شخصیت بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ون ڈے اور ٹی 20 میں بھی ہندوستان کی کمان حاصل کرنے والے وراٹ نے ایک دن کی اپنی کنٹریکٹ فیس 100فیصد تک بڑھا دی ہے۔ چند ماہ پہلے تک 2.5کروڑ روپے ہر دن چارج کرنے والے وراٹ، اب 5 کروڑ روپے چارج کرنے لگے ہیں۔ہندوستان میں کرکٹ ہی نہیں بالی ووڈ کے بڑے بڑے ستاروں کی یومیہ فیس بھی اتنی نہیں ہے۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی فی الحال 18سے زائد برانڈز کا ایڈ کرتے ہیں۔ حال ہی میں کھیلوں ویئر کمپنی پوما نے ان کے ساتھ 110 کروڑ روپے کی ڈیل کی ہے۔اس کے علاوہ وراٹ کار کمپنی آڈی، ایم آرایف ٹائر، ٹسوٹ واچ، جیونی فون، امریکی ٹورسٹر، بوسٹ، کولگیٹ اور ویئرس جیسے برانڈز کا ایڈ بھی کرتے ہیں۔ کوئی بھی برانڈ ایڈ کی شوٹنگ، فین انگیجمنٹ سمیت دیگر تقریبات کے لئے سیلبرٹیز کو سال میں دو سے چار دن کے لئے الگ سے لیا کرتا ہے، اس کے لیے انہیں الگ سے پیسہ دیا جاتا ہے، جو کہ ایڈ کے لئے ملنے والی رقم سے الگ ہوتا ہے، اگر کوئی برانڈ کسی مشہور شخصیت کو اپنے یومیہ ایڈ کے لئے سالانہ 30 کروڑ دیتا ہے تو اس رقم میں شوٹنگ یا کسی دوسرے واقعہ میں مشہور شخصیت کے آنے کا خرچ شامل نہیں ہوتا ہے۔ ان دنوں کولا کمپنی پیپسی انڈیا وراٹ کے ساتھ اپنے معاہدہ کو جاری کرنے کی کوشش میں لگی ہے۔ پیپسی کے ساتھ وراٹ کی میعاد 30 اپریل تک کی ہے۔ تاہم ٹھنڈے مشروبات سے ہونے والے نقصان کو دیکھتے ہوئے وراٹ اب تک یہ طے نہیں کر پائے ہیں کہ وہ اس معاہدے کو آگے بڑھائیں یا نہیں۔