ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ایک شخص نے میٹرو ٹرین کے آگے کود کر جان دی، میٹرو سروس میں رکاوٹ 

ایک شخص نے میٹرو ٹرین کے آگے کود کر جان دی، میٹرو سروس میں رکاوٹ 

Sun, 18 Sep 2016 18:51:32  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی، 18؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )مضافاتی علاقہ ساکی ناکہ کے اسٹیشن پر میٹرو ٹرین کے سامنے کود کر آج صبح ایک 25سالہ شخص نے خود کشی کر لی۔اس واقعہ کی وجہ میٹرو خدمات میں ایک گھنٹے سے زیادہ دیر تک رکاوٹ پیدا رہی۔پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت بہار کے مدھوبنی ضلع کے رہنے والے گنیش چند ر پرساد کے طور پر ہوئی ہے۔اس نے صبح تقریبا 9.20بجے ساکی ناکہ اسٹیشن پر گھاٹ کوپر جا رہی میٹرو ٹرین کے آگے کود کر اپنی جان دے دی۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ خودکشی کی وجوہات کا پتہ ابھی تک نہیں چل پایا ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ممبئی میٹرو کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد ٹرین کو خالی کرایا گیا اور سروس سے ہٹا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی وجہ سے میٹرو ٹریفک خدمات میں ایک گھنٹے سے زیادہ دیر تک رکاوٹ پیدا رہی۔انہوں نے بتایا کہ صبح تقریبا 10.45بجے میٹرو سروس دوبارہ شروع کر دی گئی ۔


Share: