ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بات چیت کیلئے ہمارے دروازے ہی نہیں روشندان بھی کھلے ہیں:راج ناتھ سنگھ

بات چیت کیلئے ہمارے دروازے ہی نہیں روشندان بھی کھلے ہیں:راج ناتھ سنگھ

Mon, 05 Sep 2016 17:40:07  SO Admin   S.O. News Service

 

جموں5ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کشمیر میں حریت رہنماؤں کے اڑیل رویہ پر دو ٹوک تبصرہ کیاہے۔پیرکوپریس کانفرنس میں سنگھ نے کہا کہ جس طرح حریت رہنماؤں نے کل جماعتی وفد سے بات چیت سے انکارکیاہے، صاف ظاہر ہے کہ ان کے دل میں کشمیری عوام کیلئے نہ تو انسانیت ہے اور نہ ہی کشمیریت۔راج ناتھ سنگھ نے اس کے ساتھ ہی کہاکہ مرکزاورریاستی حکومت وادی میں امن کا ماحول تیار کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں حریت رہنماؤں سے کہنا چاہتا ہوں کہ بات چیت کیلئے ہمارے دروازے ہی نہیں، ہمارے روشندان بھی کھلے ہیں۔راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ ہر کوئی کشمیر میں حالات بہتربنانے کیلئے فکر مندہے۔ایک بات میں حقائق پرمبنی طورپرواضح کر دوں کہ جموں وکشمیر ہندوستان کااٹوٹ انگ تھا،بھارت کا حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔اس میں کوئی دورائے نہیں ہے۔اگر کوئی بات چیت کیلئے جاتا ہے اورحریت کے لیڈر بات نہیں کرتے ہیں تو صاف ظاہر ہے کہ ان کا انسانیت، جمہوریت اور کشمیریت میں کوئی اعتماد نہیں ہے۔وزیرداخلہ نے کہاکہ ہم وادی میں امن کی بحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے کیلئے تیار ہیں۔ہم ریاستی حکومت کے ساتھ ہر قدم کی طرف سے قدم ملا کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ہم امن چاہنے والوں سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔حریت رہنماؤں کی جانب سے کشمیرمسئلے پر پہلے پاکستان سے بات چیت کی شرط پر وزیر داخلہ نے کہاکہ ہم پہلے ملک میں رہنے والے اپنے لوگوں سے بات کریں گے۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ مظاہرین پر اب پیلیٹ گن کی جگہ پاوا شیل کا استعمال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری طلبہ کے مسائل کیلئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے، جسے ڈاکٹر سنجے رائے ہیڈ کر رہے ہیں۔وزیر داخلہ کی قیادت میں امن بحالی کی کوششوں کے لئے کشمیر گئے کل جماعتی وفد نے کئی لوگوں اور کمیونٹیز سے بات چیت کی ہے جس کے بعد امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہاں کے حالات میں تیزی سے بہتری ہوگی۔راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ امن کیلئے لوگوں سے بات ہوئی۔جموں وکشمیرکے گورنر اور وزیراعلیٰ سے بات چیت ہوئی۔اسٹیٹ کے تمام وزراء سے بات ہوئی۔سب چاہتے ہیں کہ حالات میں بہتری آئے۔پریس کانفرنس کے دوران راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وفد نے اب تک300لوگوں سے بات کی ہے۔سب چاہتے ہیں کہ کشمیر کے حالات سدھرے۔راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پیلیٹ گن پربنی کمیٹی نے پاوا شیل کے متبادل کا مشورہ دیاہے اور امید ہے اب اس سے کسی کونقصان نہیں ہوگا۔

Share: