ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / برہان وانی کی برسی پر ہنگامے کا خدشہ، میر واعظ، یاسین ملک اور گیلانی نظربند

برہان وانی کی برسی پر ہنگامے کا خدشہ، میر واعظ، یاسین ملک اور گیلانی نظربند

Thu, 06 Jul 2017 21:43:54  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی ،6جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہشت گرد برہان وانی کی برسی پر ہنگامے کے خدشہ کو دیکھتے ہوئے علیحدگی پسند رہنماؤں کے خلاف سیکورٹی فورسز نے دھر پکڑ مہم چلا رکھی ہے۔حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق اور سید علی شاہ گیلانی کو ان کے گھر میں ہی نظربند کر دیا گیا ہے۔دوسری طرف یاسین ملک کو سیکورٹی فورسز نے گرفتار کیا ہے،ان کے علاوہ دیگر مقامی لیڈروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔برہان وانی کی برسی پر کشمیر کے آئی جی پی منیر خان نے کہا کہ علیحدگی پسند رہنماؤں کی جانب سے ہنگامہ کے خدشہ کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے،اگرچہ انٹرنیٹ بلاک کرنے کو لے کر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
برہان وانی کی برسی پر میں بھی حالات بگڑنے کا خدشہ ہے۔اس کے پیش نظر وہاں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے،ساتھ ہی ریاستی حکومت نے تمام تعلیمی اداروں میں 6جولائی سے 10دن کی چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔


Share: