ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / بنگلور:5کروڑ کی منسوخ کی کئی کرنسی ضبط، کمیشن لے کر نوٹ تبدیل کرنے کا دھندہ زوروں پر

بنگلور:5کروڑ کی منسوخ کی کئی کرنسی ضبط، کمیشن لے کر نوٹ تبدیل کرنے کا دھندہ زوروں پر

Tue, 28 Mar 2017 20:36:50  SO Admin   S.O. News Service

بنگلور،28؍مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )بنگلور پولیس کی کرائم برانچ نے شہر کے دو الگ الگ مقامات پر چھاپہ مارکر تقریبا پانچ کروڑ روپے کے پرانے نوٹ برآمد کئے ہیں۔یہ نوٹ 500اور 1000روپے کے ہیں۔بنگلور کے ایڈیشنل پولیس کمشنر این روی نے بتایا کہ اس سلسلے میں ملزمان کی گرفتاری ہوئی ہے، یہ لوگ ایک لاکھ روپے کے لیے 10000روپے کا کمیشن لے کر نوٹ تبدیل کرتے تھے،ابھی جانچ چل رہی ہے اور اس کے بعد ہی تصویر صاف ہو پائے گی۔اس سے پہلے گزشتہ ہفتے بنگلور میں دو الگ الگ معاملات میں پانچ لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے پاس سے تقریبا دو کروڑ روپے کے منسوخ کئے کئے پرانے نوٹ برآمد کئے گئے تھے، اس سے صاف ہے کہ شہر میں کمیشن لے کر پرانے نوٹوں کو تبدیل کرنے کا گورکھ دھندہ جاری ہے اور کوئی بڑا ریکیٹ سرگرم ہے


Share: