بنگلور، 15؍ستمبر(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ٹمکور ضلع میں منریگااسکیم کے لیے تعینات ملازم ایک تکنیکی کوآرڈی نیٹر کے بڑھا چڑھا کر بنائے گئے بل کی منظوری دینے سے انکار کرنے ٹھیکیداروں نے اس پر مبینہ طور پر درانتی سے حملہ کردیا ۔پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور وہ قصورواروں کو گرفتار کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں جبکہ وزیر مملکت ایچ کے پاٹل نے حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔واقعہ پیر کی شام تھلاکیرے کے پاس اس وقت پیش آیا جب ایچ آر سرینواس 53)اپنے کام کے بعد یہاں کے مگدی کی طرف واپس آ رہے تھے۔