پٹنہ:08 /اپریل (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) بہار کے سیاسی رن میں اپنی ہی پارٹی کے امیدوار کے خلاف امیدوار اتارنے اور لالو رابڑی مورچہ کی تشکیل کرنے والے تیج پرتاپ کب کیا کریں گے اور کہیں گے اس کا اندازہ کر پانا انتہائی مشکل ہے۔یادو خاندان میں جاری گھمسان میں اب نیاموڑآ گیا ہے۔لالو یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ نے اپنے چھوٹے بھائی کی شان میں قصیدے پڑھے ہیں۔گزشتہ دنوں ایک ریلی میں خود کو’دوسرا لالو‘ بتانے والے تیج پرتاپ نے اپنے چھوٹے بھائی تیجسوی یادو کے لئے جذباتی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے، میری وہ ہمت ہے، میرا وہ سہارا ہے، بھائی میرا، مجھے میری جان سے بھی پیارا ہے۔ مجھ پر آتی ہے مصیبت تووہ سنبھال لیتا ہے، پیچھے نہ ہٹنے کا نہ بھائی کبھی نام لیتا ہے، خوش رہوں ہمیشہ مجھے اور میرے خاندان سارا، اسی سوچ کے ساتھ ہر کام کو انجام دیتا ہے۔بتا دیں کہ تیج پرتاپ کی بڑی بہن میسا بھرتی نے تیجسوی کو ہی لالو کا حقیقی جانشین بتایا تھا جس کے بعد خاندانی حمایت نہیں ملنے کے بعد تیج پرتاپ نے اپنے تیور تھوڑے ڈھیلے کر دیئے ہیں۔تیج پرتاپ نے اس ٹویٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی ہے، جس میں دونوں بھائی ساتھ میں نظر آ رہے ہیں۔اس سے پہلے بھی کئی بار تیج پرتاپ اپنے چھوٹے بھائی کو ارجن اور خود کو کرشن بتاتے رہے ہیں لیکن کچھ عرصے سے لالو خاندان میں وراثت کو لے کر چل رہی جنگ کے درمیان تیج پرتاپ نے گزشتہ دنوں جہان آباد میں ایک ریلی میں خود کو ’دوسرا لالو یادو‘ بتایا تھا۔ان کے اس بیان کے بعد ان کی بڑی بہن میسا بھارتی نے تیجسوی یادو کو لالو پرساد یادو کا اصلی جانشیں بتا دیا۔