پنجی، 18؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )بھارتیہ بھاشا سرکشا منچ (بی بی ایس ایم)کنوینر اور آر ایس ایس کے باغی لیڈر سبھاش ویلنگکر نے آج کہا کہ ان کے دروازے گوا بی جے پی کے اراکین اسمبلی کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔ویلنگکر نے میڈیا سے کہاکہ کچھ بی جے پی ممبران اسمبلی پارٹی کے فیصلے سے خوش نہیں ہیں اور ان کا ضمیر انہیں پارٹی جو کہہ رہی ہے اس کو قبول کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔میرا خیال ہے کہ انہیں ہمت سے کا م لینا چاہیے اور ہمارے ساتھ آنا چاہیے ۔ہمارے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں۔ہم ان کا استقبال کریں گے۔ویلنگکر نے یہ بات بی بی ایس ایم کے ضلع اور تعلقہ سطح کے کارکنوں کے اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد کہی۔انہوں نے منوہر پاریکر پر ان کے اس بیان کے لیے حملہ کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ نظم و ضبط والے رضاکار ہیں۔ویلنگکر نے کہا کہ وزیر دفاع غلط ہیں، اگر وہ محسوس کرتے ہیں کہ ان کی کارروائی، جب وہ گوا کے وزیر اعلی تھے ،تو ہدایات کے ذریعے کے طور پرڈسپلن تھی۔ویلنگکر نے وزیر اعلی لکشمی کانت پارسیکر پر بھی حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ گوا اسمبلی انتخابات کے بعد وہ اپنی اہمیت کھو دیں گے۔آر ایس ایس نے حال میں اپنی گوا اکائی کے سربراہ ،ویلنگکر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ویلنگکر نے اب آر ایس ایس گوا صوبائی نام سے متوازی تنظیم بنا لی ہے۔