ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بی جے پی حکومت نے گزشتہ پانچ سالوں میں ملک کو صرف بانٹنے کا کام کیا: پرینکا گاندھی

بی جے پی حکومت نے گزشتہ پانچ سالوں میں ملک کو صرف بانٹنے کا کام کیا: پرینکا گاندھی

Sat, 20 Apr 2019 21:05:35  SO Admin   S.O. News Service

مننتاواڑی : 20 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے مرکز کی بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت پر ہفتہ کو نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے ان لوگوں کے ساتھ دھوکہ دیا جن کے ووٹوں کی بدولت وہ اقتدار میں آئی تھی۔پرینکا نے یہ بھی الزام لگایا کہ این ڈی اے حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں میں ملک کو صرف با نٹنے کا کام کیا ہے۔کانگریس جنرل سکریٹری نے کہاکہ یہ میرا ملک ہے، اتر پردیش ،تمل ناڈو، گجرات، شمال مشرقی میرا ملک ہے۔لیکن بی جے پی حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں میں ملک کو صرف بانٹنے کا کام کیا ہے۔انہوں نے الزام لگایاکہ پانچ سال پہلے بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی۔ہمارے ملک کے لوگوں نے اپنے پورے صوابدید کے ساتھ ان میں اپنا بھروسہ جتایا تھا۔لیکن جس وقت سے وہ اقتدار میں آئی، اس نے لوگوں کے ساتھ دھوکہ اور خیانت کرنا شروع کر دیا۔کانگریس لیڈر نے کہاکہ بی جے پی زیر قیادت حکومت نے کسانوں سے ان کی آمدنی کو دوگنا کرنے کا وعدہ کیا۔انہوں نے نوجوانوں سے وعدہ کیا کہ روزگار کے دو کروڑ مواقع فراہم کئے جائیں گے۔لیکن اقتدار میں آنے کے بعد وہ بھول گئے کہ انہیں اقتدار میں لے کر کون آیا ہے۔


Share: