ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بی جے پی شیوسینا اتحاد پر دیوڑابر ہم ،مفاد پرست اتحاد کے جھانسے میں عوام نہیں آئیں گے 

بی جے پی شیوسینا اتحاد پر دیوڑابر ہم ،مفاد پرست اتحاد کے جھانسے میں عوام نہیں آئیں گے 

Mon, 15 Apr 2019 00:57:12  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:14 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے ممبئی یونٹ کے صدر ملنددیوڑانے کہا ہے کہ ان کی پارٹی اپنی اتحادی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ساتھ مل کر شہر میں لوک سبھا کی تمام چھ سیٹوں پرجیت درج کرے گی ،کیونکہ ان انتخابات میں اقتدار مخالف لہر بڑی وجہ ہے اور لوگ بھاجپا۔شیوسینا کے مفاد پرستانہ اتحادکے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ دیوڑا کو گزشتہ ماہ ممبئی علاقائی کانگریس کمیٹی کا صدر بنایا گیا تھا۔ انہیں سنجے نروپم کی جگہ دی گئی۔ دیوڑانے کہاہے کہ کانگریس کا ممبئی یونٹ متحد ہے اور ایک مقصد کے لئے لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ 2014 رعایت والا سال تھا اور پانچ سال بعدسیاسی حالات اب ویسی نہیں ہیں۔ کانگریس کو ممبئی میں 2014 کے عام انتخابات میں ایک بھی سیٹ نہیں ملی تھی جبکہ 2009 میں اس نے پانچ سیٹوں پرجیت درج کی تھی۔ 2014 میں بی جے پی اور شیوسینا کو تین تین سیٹ ملی تھی۔ دیوڑا ایک بار پھر ممبئی جنوبی سیٹ سے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے تمام چھ نشستوں پر تمام جماعتوں کے مقابلے سب سے بہتر امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فہرست میں ان امیدواروں کے نام بھی شامل ہیں جو 2014 میں مفروضہ ’مودی لہر ‘کی وجہ سے ہار گئے تھے ،لیکن لوگوں سے ان کا تعلق غیر معمولیہے اور انہیں بہتر رائے حاصل رہی ہے۔ دیوڑا نے بتایا کہ موجودہ ممبران پارلیمنٹ اور حکومت کے خلاف اقتدار مخالف لہر یہاں اہم ایشو ہے ، ہم ممبئی کی تمام سیٹ پر جیت حاصل کریں گے ۔ 


Share: