ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بی جے پی کے لیے280 کے اعدادوشمارتک پہنچنا مشکل:شیوسینا

بی جے پی کے لیے280 کے اعدادوشمارتک پہنچنا مشکل:شیوسینا

Tue, 07 May 2019 21:34:34  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی:07 /اپریل (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) شیوسیناکے ایک لیڈرنے بی جے پی جنرل سکریٹری رام مادھوکے بیان کو دہرایاہے کہ بی جے پی لوک سبھامیں مکمل اکثریت نہیں پا سکے گی اور اس اگلی حکومت کے قیام کے اتحادیوں پر انحصار کرنا ہوگا۔شیوسینا کے سینئر لیڈر سنجے راوت نے کہا کہ بی جے پی کے لیے280 سیٹ کے اعداد و شمار پر پہنچ پانا بہت مشکل دکھائی دے رہاہے جیسا کہ وہ 2014 کے انتخابات میں کرپائی تھی۔راوت نے کہاکہ رام مادھو نے جو کہا وہ صحیح ہے۔این ڈی اے اگلی حکومت بنائے گی۔بی جے پی سب سے بڑی پارٹی ہو گی۔فی الحال بی جے پی کے لیے اپنے طور پر 280-282 کے اعداد و شمار تک پہنچ پانا مشکل دکھائی دے رہا ہے لیکن ہمارا این ڈی اے خاندان اکثریت کے اعداد و شمار کو پار کر جائے گا۔راوت نے منگل کو کہا کہ اگر نریندر مودی دوبارہ وزیر اعظم بنتے ہیں تو شیوسینا کو خوشی ہوگی۔راوت نے کہاکہ میں رام مادھو کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں اور شیوسینا قومی جمہوری اتحاد(این ڈی اے) کا حصہ ہو گی۔ہمیں خوشی ہوگی اگر مودی دوبارہ وزیر اعظم بنتے ہیں۔رام مادھو نے گزشتہ ہفتے ایک میڈیاانٹرویو میں کہا تھا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد بی جے پی کو اگلی حکومت بنانے کے لئے اتحادیوں کی حمایت کی ضرورت ہو گی۔مادھو نے کہا تھاکہ اگر ہم اپنی بدولت 271 سیٹیں لا سکے تو ہم بہت خوش ہوں گے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا تھاکہ این ڈی اے کے ساتھ ہم آسانی سے اکثریت حاصل کریں گے۔


Share: