ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ترکی میں اغواء کاروں نے تین پاکستانی نوجوانوں کو چھوڑ دیا 

ترکی میں اغواء کاروں نے تین پاکستانی نوجوانوں کو چھوڑ دیا 

Wed, 29 Mar 2017 17:55:58  SO Admin   S.O. News Service

انقرہ،29مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ترکی میں روزگار کی تلاش کے لیے جانے والے تینوں پاکستانی نوجوانوں کو اغوا کاروں نے چھوڑ دیا، نوجوانوں کا تعلق راولپنڈی کے نواحی علاقے روات سے ہے۔6مارچ کو اغوا کاروں کی جانب سے اہلخانہ کو کال موصول ہوئی تھی، اغوا کاروں نے نوجوانوں کی رہائی کے لیے60لاکھ روپے تاوان مانگا تھا۔اغوا کاروں نے تینوں نوجوانوں پر تشدد بھی کیا، تینوں نوجوانوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


Share: