ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / تھائی لینڈ میں نوجوان جرمن خاتون سیاح کا ریپ کے بعد قتل

تھائی لینڈ میں نوجوان جرمن خاتون سیاح کا ریپ کے بعد قتل

Mon, 08 Apr 2019 22:24:06  SO Admin   S.O. News Service

برلن؍بنکاک:8 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) تھائی لینڈ میں جرمنی سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون سیاح کو ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا۔ تھائی پولیس نے ایک مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جس نے اس چھبیس سالہ سیاح کو ریپ کے بعد قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے پیر آٹھ اپریل کو ملنے والی جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں کے مطابق اس خاتون سیاح کا تعلق جرمنی کے شمالی صوبے لوئر سیکسنی سے تھا اور اس کی عمر 26 برس تھی۔ یہ نوجوان سیاح اکیلی ہی تھائی لینڈ کی سیاحت کے لیے گئی تھی۔ اس دوران خلیج تھائی لینڈ کے علاقے میں جب یہ خاتون ملکی دارالحکومت بنکاک سے 75 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع چھوٹے سے جزیرے کو سی چانگ کی سیر کو گئی، تو وہاں اس ملزم نے پہلے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اسے قتل کر دیا۔تھائی پولیس کے ایک ترجمان نے بنکاک میں نیوز ایجنسی بتایا کہ ملزم کی عمر 24 سال ہے اور اس نے اس جرمن سیاح پر جنسی حملہ اور اس کا قتل اتوار سات اپریل کو اس وقت کیا، جب وہ ایک دن کی سیر کے لیے بنکاک سے اس جزیرے پر گئی تھی۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ یہ یورپی خاتون ایک فیری کے ذریعے کو سی چانگ نامی جزیرے پر پہنچی تھی، جہاں اس نے جزیرے کی سیر کے لیے ایک مقامی دکاندار سے ایک سکوٹر بھی کرائے پر لیا تھا۔تھائی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق اس جزیرے کی سیر کے دوران ہی 26 سالہ مقتولہ نے 24 سالہ مبینہ ملزم سے کچھ پوچھنے کے لیے تھوڑی سی بات چیت بھی کی تھی، جس کے بعد اس جرمن خاتون کا کسی دوسرے مقامی یا غیر ملکی باشندے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا تھا۔ 


Share: