ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / جاپان میں برفانی تودہ گرنے سے 8 طلبہ کی ہلاکت کا خدشہ

جاپان میں برفانی تودہ گرنے سے 8 طلبہ کی ہلاکت کا خدشہ

Mon, 27 Mar 2017 18:27:22  SO Admin   S.O. News Service

ٹوکیو،27مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جاپان میں ایک سکی ریزورٹ کے برفانی تودے کی زد میں آنے سے خدشہ ہے کہ آٹھ طلبہ دب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔یہ برفانی تودہ پیر کی علی الصبح دارالحکومت ٹوکیو سے 120 کلو میٹر دور مقام ناسو کے قریب گرا۔جاپان کے خبر رساں ادارے کیوڈو کے مطابق اس حادثے میں 30 افراد زخمی ہوئے جبکہ نکالے جانے والے آٹھ طلبہ میں زندگی کے آثار دکھائی نہیں دیے۔
انٹارکٹیکا میں وسیع و عریض برفانی تودہ ٹوٹنے کے قریببتایا گیا ہے کہ حادثے کے وقت مختلف سکولوں کے طلبہ اور اساتذہ سمیت کم سے کم 70 افراد وہاں موجود تھے۔امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم خراب موسم کے باعثت مشکلات پیش آ رہی ہیں۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق سکولوں کے بچے کوہ پیمائی کی تقریب میں شرکت کر رہے تھے۔
ناسو کے علاقے میں کئی سکی ریزورٹس ہیں اور اس علاقے میں گذشہ دو روز میں شدید برفباری ہوئی ہے اور برفانی تودے گرنے سے متعلق تنبیہات جاری کی گئی تھیں۔ٹوکیو میں بی بی سی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہیکہ جاپان میں ریسکیو حکام کسی بھی شخص کو مردہ قرار نہیں دیتے بلکہ انھیں ڈاکٹر کی طرف روانہ کیا جاتا ہے۔خراب موسم کے باعث ریسکیو ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ پا رہے۔ اتوار کو ہی اس علاقے میں 30 سینٹی میٹر تازہ برف پڑی ہے۔اب گرم موسم کے باعث مزید برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے۔


Share: