بورڈیوکس، 3 ؍جولائی(ایس اونیوز/ آئی این ایس انڈیا ) جرمنی نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں اٹلی کو شکست دے کر یورو فٹ بال چمپئن شپ 2016کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے ؟اب اس کا سامنا میزبان فرانس اور آئس لینڈ کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل کے فاتح سے ہوگا۔جرمنی اور اٹلی کے درمیان مقررہ ہ وقت کے بعد اسکور 1.1سے برابر رہا۔جس کے بعد اضافی وقت میں بھی کوئی گول نہیں ہوسکا اور پنالٹی شوٹ آؤٹ کھیلا گیا۔جرمنی کی ٹیم تین پنالٹی سے چوک گئی لیکن جوناس ہیکٹر کے گول سے 18 پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 6.5سے جیت درج کرنے میں کامیاب رہی۔اس طرح جرمنی نے شوٹ آؤٹ میں اپنی کامیابی کا شاندار ریکارڈ برقرار رکھا۔جرمنی کے لیے اوجل، تھامس میولر اور باسٹیان شوینس ٹیگرپنالٹی شوٹ آؤت میں گول کرنے میں ناکام رہے۔اٹلی کے لیے سیمون زاز ا اور گراجیانو پیلے گول نہیں کر سکے۔جرمنی کے گول کیپر مینوئل نوئیر نے بونکی کو گول کرنے سے روک دیا۔ماٹیو ڈارمیا اجوری کے لیے نویں کک میں گول کرنے میں ناکام رہے جبکہ ہیکٹر اپنی ٹیم کے لیے اس میں گول کرکے جرمنی کے ہیرو بن گئے۔