ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملے میں 2پولیس جوان ہلاک، 24گھنٹے میں دوسرا حملہ

جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملے میں 2پولیس جوان ہلاک، 24گھنٹے میں دوسرا حملہ

Sun, 05 Jun 2016 12:17:20  SO Admin   S.O. News Service

سرینگر4جون(آئی این ایس انڈیا)اننت ناگ علاقے میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 2پولیس جوان ہلاک ہو گئے۔ان میں ایک افسر بھی شامل ہے۔گزشتہ 24گھنٹے میں یہ دوسرا دہشت گردانہ حملہ ہے۔اس سے پہلے جمعہ کو ہوئے حملے میں بی ایس ایف کے تین جوان ہلاک ہو گئے تھے۔بتایا جا رہا ہے کہ جوانوں کو اننت ناگ بس اسٹینڈ پر تعینات کیا جا رہا تھا، اس وقت بھاری فائرنگ ہو رہی تھی۔مارے گئے پولیس جوانوں میں اے ایس آئی بشیر احمد اور کانسٹیبل ریاض احمد ہیں۔جمعہ کو بجبیہرا میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں بی ایس ایف کے 3جوان مارے گئے تھے اور 7زخمی ہوئے تھے۔22جون کو اننت ناگ میں الیکشن ہے۔سی ایم محبوبہ مفتی یہاں سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔محبوبہ 2ماہ پہلے جموں و کشمیر کی وزیر اعلی بنی تھیں۔حلف لینے کے 6ماہ کے اندر ان اسمبلی کا ممبر بننا ہوگا۔دہشت گرد حملوں کا انتخابات پر اثر پڑ سکتا ہے۔علیحدگی پسند جماعتیں بھی انتخابات کی مخالفت کر رہی ہیں۔


Share: