ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے آسٹریلیائی ون ڈے میں تین نئے چہرے شامل 

جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے آسٹریلیائی ون ڈے میں تین نئے چہرے شامل 

Mon, 05 Sep 2016 17:31:26  SO Admin   S.O. News Service

 

سڈنی، 5؍ ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ میں ہونے والی ون ڈے سر یز کے لیے مشیل ا سٹارک اور جوش ہیزل وڈ کو آرام دے کر تین نئے چہروں کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔سلیکٹروں نے سری لنکا میں ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں کھیل رہے ا سٹارک اور ہیزل وڈ کی جگہ وکٹوریہ کے کرس ٹریمین اور ساؤتھ آسٹریلیا کے جو مینی اور ڈینئل واریل کو 15رکنی ٹیم میں منتخب کیا ہے۔عثمان خواجہ، مویجیس ہینرکس اور ناتھن لیون کو جنوبی افریقہ جانے والی ٹیم میں نہیں منتخب کیا گیا ہے۔سری لنکا دورے میں دوسرے ون ڈے کے بعد وطن لوٹنے والے کپتان ا سٹیو ا سمتھ جنوبی افریقہ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔آسٹریلیا ئی ٹیم اس دورے کے دوران 6 ون ڈے کھیلے گی جس کا پہلا میچ 27؍ستمبر کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلا جائے گا۔اس کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف وہ 30؍ستمبر سے پانچ میچوں کی سیریز کھیلے گی ۔

Share: