ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / حزب اللہ نے لبنان میں میزائل اور اسلحہ ساز فیکڑیاں بنا لیں

حزب اللہ نے لبنان میں میزائل اور اسلحہ ساز فیکڑیاں بنا لیں

Mon, 10 Jul 2017 21:11:49  SO Admin   S.O. News Service

دبئی10جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)دبئی سے نشریات پیش کرنے والے العربیہ نیوز چینل نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ لبنان میں اپنی عسکری کارروائیوں کے لئے گولا بارود تیار کرنے کی دو فیکٹریاں چلا رہی ہے۔فرانسیسی آن لائن پورٹل انٹیلیجنس آن لائن کے حوالے سے العربیہ نیوز چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے پہلی اسلحہ فیکٹری الھرمل ریجن میں قائم ہے جبکہ دوسری فیکٹری اسلحہ کی تیاری کے لئے مخصوص ہے۔ اس فیکڑی کا کمپاونڈ صیدا اور صور شہر کے درمیان بنایاگیاہے۔ایرانی پاسداران انقلاب کے ذرائع نے اسی سال مارچ میں ایک بیان میں دعویٰ کیاتھاکہ تہران نے لبنان میں اسلحہ ساز فیکٹری بنائی ہے جہاں سے جلد ہی پیدوار شروع ہو جائے گی۔
 


Share: