ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / خواتین کے نصف گاؤں کوپینے کے پانی ملنے کی شکایت پر بی جے پی لیڈر کا جواب ،’ مجھے ووٹ بھی نصف لوگوں نے ہی دیا تھا‘: کنور جی باولیا 

خواتین کے نصف گاؤں کوپینے کے پانی ملنے کی شکایت پر بی جے پی لیڈر کا جواب ،’ مجھے ووٹ بھی نصف لوگوں نے ہی دیا تھا‘: کنور جی باولیا 

Mon, 15 Apr 2019 01:07:45  SO Admin   S.O. News Service

احمد آباد:14 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) گجرات (Gujarat) کے آبی وسائل کے وزیر کنور جی باولیا اس وقت کیمرے میں قید ہو گئے، جب کچھ خواتین نے ان سے پینے کے حاصل کرنے کے مسئلے کو لے کر شکایت کی تو انہوں نے جواب میں کہا کہ کیا آپ لوگوں نے مجھے ووٹ دیا تھا۔ موبائل سے بنائے گئے ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد وزیر نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ سوال ’ناخواندہ خواتین‘ نے کئے تھے اور یہ مقامی سیاست سے ترغیب حاصل شدہ تھیں۔ واضح ہو کہ کنور جی باولیانے گزشتہ سال کانگریس چھوڑ کر بی جے پی جوائن کر لی تھی اور انہیں کابینہ وزیر بنایا گیا تھا۔ انہوں نے گجرات کی ’جسدن ‘ اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی۔کنسارا گاؤں میں بی جے پی امیدوار کے لئے تشہیر کر رہے وزیر کو گاؤں والوں کے غصے کا سامنا کرنا پڑا تھا، ان میں زیادہ تر خواتین تھیں، جو شکایت کر رہی تھیں کہ نصف گاؤں کو ہی پینے کا پانی مل پاتا ہے۔ اس پر وزیر نے کہا کہ آخری بار صرف 55 فیصد گاؤں والوں نے ہی مجھے ووٹ دیا تھا۔وزیر نے کہا کہ میرے پاس مکمل آبی وسائل کی وزارت ہے، میں حکومت میں ہوں. اگر ضرورت پڑی تو میں گاؤں میں پانی کی سپلائی کے لئے کروڑوں روپے منظور کر سکتا ہوں۔ جب اس بار میں نے انتخاب لڑا تو مجھے صرف 55 فیصد ووٹ ملے۔ آپ سب لوگوں نے مجھے ووٹ کیوں نہیں دیا؟ ۔ 


Share: