ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / دسمبر 2017تک ہریانہ کے تمام اضلاع کو کھلے میں قضائے حاجت سے آزاد قرار دیا جائے گا

دسمبر 2017تک ہریانہ کے تمام اضلاع کو کھلے میں قضائے حاجت سے آزاد قرار دیا جائے گا

Sat, 17 Sep 2016 20:09:45  SO Admin   S.O. News Service

چندی گڑھ، 17؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے آج کہا کہ دسمبر 2017تک ریاست کے تمام اضلاع کو کھلے میں رفع حاجت سے آزاد قرار دے دیا جائے گا۔دو اضلاع پنچکولہ اور سرسا کو یہاں پنچکولہ کے قریب ایک تقریب میں کھلے میں رفع حاجت سے آزاد قرار دیا گیا۔تقریب میں کھٹر نے مرکزی حکومت کو یقین دہانی کرائی کہ ریاست کے تمام اضلاع کو دسمبر 2017تک کھلے میں رفع حاجت سے آزاد قرار دے دیا جائے گا۔ایک سرکاری ریلیز کے مطابق مرکزی دیہی ترقیات ، پینے کے پانی اور صفائی کے وزیر نریندر سنگھ تومر بھی پروگرام میں موجود تھے۔وزیر اعلی نے کہا کہ ریاستی حکومت سوچھ بھارت ابھیان کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مربوط کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹھ اور اضلاع کو یکم نومبر کو کھلے میں رفع حاجت سے آزاد قرار دیا جائے گا، جب ہریانہ اپنی گولڈن جبلی تقریب کا آغاز کرے گا ۔


Share: