ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / دنیا بھر میں اسرائیلی سفارت خانوں کا حکومت کے خلاف احتجاج

دنیا بھر میں اسرائیلی سفارت خانوں کا حکومت کے خلاف احتجاج

Fri, 07 Apr 2017 18:08:08  SO Admin   S.O. News Service

مقبوضہ بیت المقدس،7اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)صہیونی ریاست کے دنیا بھرمیں 102 سفارت خانوں کے سفارتی عملے نے گذشتہ روز اجتماعی طور پر ہڑتال کی اور سفارتی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کیا۔ احتجاج کرنے والے سفارت کاروں نے اپنی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو وہ احتجاجی تحریک کو وسعت دے سکتے ہیں۔اسرائیل کے عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز 1200 اسرائیلی سفارت کاروں نے دنیا بھرمیں 102 ملکوں میں قائم سفارت خانوں میں سفارتی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کیا۔ قبل ازیں انہوں نے بدھ کو بھی دنیا بھر میں ہڑتال کی تھی۔احتجاجی سفارت کاروں کاکہنا ہے کہ گذشتہ چھ عشروں سے ان کی تن خواہیں ایک ہی جیسی ہیں جن میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔دنیا بھر میں قائم اسرائیلی سفارت خانوں میں ہونے والے بائیکاٹ اور ہڑتال کے باعث سفارتی عمل معطل رہا۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں قائم اسرائیلی سفارت کاروں نے چار سال قبل ایک اتحاد قائم کیا تھا جس کے تحت انہوں نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اب تک سفارت کاروں کا سب سے بڑا مطالبہ تنخواہوں میں اضافے کا سامنے آیا ہے۔


Share: