ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / دہلی میں بھی غیر قانونی مذبح کے خلاف کارروائی شروع، کئی سلاٹرہاؤس سیل

دہلی میں بھی غیر قانونی مذبح کے خلاف کارروائی شروع، کئی سلاٹرہاؤس سیل

Sat, 25 Mar 2017 13:48:23  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی ، 24؍مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی مذبح کے خلاف چل رہی کارروائی کے بعد اب مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن بھی فعال ہو گیا ہے۔

مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن علاقے کے کئی حصے اترپردیش سے جڑے ہیں، اس لیے اس وجہ سے یوپی میں غیر قانونی مذبح کے بند ہونے سے وہاں کے کاروباریوں کے دہلی میں سرگرم ہونے کا خدشہ ہے، جس کی وجہ سے یہ کارروائی شروع کی گئی ہے۔جمعرات کو میونسپل کارپوریشن شاہدرہ شمالی زون کے برہم پور ی گلی نمبر 20اور 22میں چھاپہ ماری کی گئی، یہاں 7مقامات پر غیر قانونی مذبح چل رہے تھے۔کارپوریشن کے ویٹنری محکمہ کی ٹیم نے ساتوں غیر قانونی مذبح کو سیل کر دیا، اس کے ساتھ ہی مقامی تھانے میں بھی اس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

میونسپل کارپوریشن کے حکام نے اس معاملے میں مقامی پولیس سے لے کر لوگوں سے تعاون مانگا ہے کہ جہاں کہیں بھی غیر قانونی مذبح چل رہے ہوں، اس کی اطلاع کارپوریشن کے کنٹرول روم میں دیں۔کارپوریشن حکام کے مطابق غیر قانونی طریقے سے چلائے جانے والے گوشت گوداموں پر بھی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔کارپوریشن کے ویٹنری محکمہ کے حکام نے غیر قانونی طور پر گوشت کا کاروبار کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی دکانیں بند کر لیں، ایسا نہ کرنے پر ان کی دکانیں تو سیل ہوں گی ہی ،ساتھ ہی ان کے خلاف تھانے میں معاملہ بھی درج کروایا جائے گا۔خریداروں سے یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ کارپوریشن میں گوشت فروخت کرنے کے لیے لائسنس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں ،لیکن کسی بھی دکان پر جانوروں کو ذبح کرنے کی اجازت نہیں ہے۔


Share: