یوپی کی سات سیٹیں ایس پی،دوبی ایس پی،ایک ایک کانگریس اوربی جے پی کی جھولی میں گئیں
ہریانہ میں کانگریس کی شکست،ایم پی ،کرناٹک اوراتراکھنڈمیں فتح،جھارکھنڈاورراجستھان کی سبھی سیٹوں پربی جے پی کاقبضہ
نئی دہلی11جون(آئی این ایس انڈیا) راجیہ سبھا انتخابات کیلئے ہفتہ کو سات ریاستوں کی 27نشستوں کے نتائج آگئے۔یوپی، ایم پی میں کانگریس اپنے امیدواروں کو جتانے میں کامیاب رہی۔اترپردیش میں بآلاخرکپل سبل کامیاب ہوگئے ۔لیکن ہریانہ میں اسے شکست کاسامناکرناپڑا۔جہاں بی جے پی نے اسے جم کر گھیرنے کی کوشش کی تھی۔وہیں کرناٹک کی تین اوراتراکھنڈکی ایک نشست پرکانگریس کامیاب ہوگئی ۔جھارکھنڈ اور راجستھان میں بی جے پی کے تمام نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی۔ہریانہ میں بی جے پی کے سپورٹ سے کھڑے ہوئے سبھاش چندرا جیت گئے۔راجیہ سبھاکیلئے 15ریاستوں سے 58نشستیں خالی ہوئی تھیں۔ان میں سے 14-14نشستیں بی جے پی اور کانگریس کی تھیں۔7ایس پی کی، 5جے ڈی یو، 3-3بی جے ڈی اوراے آئی ڈی ایم کے کی تھیں۔2-2نشستیں بی ایس پی، ڈی ایم،این سی پی اور ٹی ڈی پی اور 1-1وائی ایس آرکانگریس،شیو سینا اور شرومنی اکالی دل سے خالی ہوئی تھیں۔8ریاستوں سے 31ممبر بلامقابلہ منتخب ہوچکے گئے۔راجستھان کی چاروں نشستیں بی جے پی نے جیت لیں۔یہاں کانگریس کے سپورٹ سے کھڑے آزادامیدوارکوشکست ملی۔یوپی میں 11سیٹوں پر ہوئی ووٹنگ میں 7ایس پی، 2 بی ایس پی اور1-1کانگریس اور بی جے پی کے کھاتے میں گئی۔یہاں بی جے پی نے آزاد امیدوار پریتی مہاپاترا کو کھڑا کرکے الیکشن دلچسپ کر دیا تھا۔لیکن وہ انہیں جتا نہیں پائی۔جھارکھنڈ میں بی جے پی دونوں نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی۔
اتراکھنڈ سے کانگریس کے امیدوار پردیپ ٹمٹا انتخابات جیت گئے ہیں۔راجستھان سے راجیہ سبھا کی چاروں نشستیں بی جے پی نے جیت لی ہیں۔مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو، بی جے پی امیدواروں کے طور پر پارٹی کے قومی نائب صدر اور اترپردیش کے انچارج اوم پرکاش ماتھر، ہرش وردھن سنگھ اور ریزرو بینک آف انڈیا کے ریٹائرڈ مینیجر رام کمار ورما انتخابات جیت گئے ہیں۔آزادامیدوارمیدان میں اترے کمل مرارکا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔مرارکاکوکانگریس کی حمایت سے امیدوارماناجا رہا تھا۔اس درمیان، ہریانہ میں راجیہ سبھا انتخابات میں ووٹنگ کو لے کر کئی پارٹیوں نے شکایت درج کرائی ہے۔ہریانہ کے پارلیمانی امور کے وزیر رامبلاس شرما نے بتایا کہ 16اعتراضات درج ہوئے ہیں جن پر الیکشن افسر بات کر رہے ہیں۔یہ اعتراضات انیلو، کانگریس اور بی جے پی کی جانب سے درج کرائیں گئی ہیں۔جھارکھنڈ میں تین ممبران اسمبلی کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا گیا ہے۔وشنوپور کے جھارکھنڈ مکتی مورچہ ممبر اسمبلی چمرالنڈا، بڑکاگاؤ سے کانگریس کے نرملا دیوی اورپاک سے کانگریس کے دیویندر سنگھ کے خلاف وارنٹ جاری کیاگیاہے۔کانگریس کے ترجمان اجے کمار نے کہاکہ یہ سیاسی سازش ہے تاکہ یہ لوگ ووٹ نہ کرپائیں۔کانگریس سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائے گی۔
کرناٹک:جے ڈی ایس کے باغی ارکان اسمبلی نے پارٹی امیدوار کا بیڑہ غرق کیا