واشنگٹن،27مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یورپی یونین نے روس میں بدعنوانی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے سینکڑوں پْرامن مظاہرین کو حراست میں لیے جانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ماسکو حکومت ان سب کو فوراً رہا کر دے۔
یورپی یونین کے ایک ترجمان کے مطابق روسی پولیس کا یہ ایکشن آزادی? اظہار کی خلاف ورزی ہے۔ ادھر امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے بھی ان مظاہرین کو حراست میں لیے جانے کی مذمت کی ہے۔ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے نگران ترجمان مارک ٹونر نے ان گرفتاریوں کو جمہوری اقدار کے منافی قرار دیا۔ اتوار کو وسطی ماسکو میں ایک ’غیر قانونی‘ مظاہرے کے انعقاد پر روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی اور ان کے پانچ سو حامیوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ امریکا نے بھی گرفتار شْدگان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔