نئی دہلی،13اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اچھی یادوں کے سہارے ٹرین سفر کو مقبول بنانے کا مقصد ریلوے نے عام لوگوں سے سوشل میڈیا پر اپنے ٹرین سفر کی یادیں اور تجربہ بانٹنے کی درخواست کی ہے۔ریل کی وزارت کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عام آدمی کے ویڈیوکہانیاں اور تصاویر کے طور پر سوشل میڈیا پر’’ ٹوئٹر مائی ٹرین اسٹوری‘‘ پراپنی چیزوں کا اشتراک کریں۔ریلوے روزانہ تقریباَََ2.3کروڑ مسافروں کو اپنی خدمات فراہم کرتا ہے جس کا مطلب ہے کہ بھارتی ریلوے میں روزانہ2.3کروڑکہانیاں ہوتی ہیں۔ریلوے اور اس کے سفر عام آدمی کی زندگی کااہم حصہ ہیں اور وہ کئی ذاتی یادوں اوربڑے واقعات سے جڑی ہوتی ہیں۔افسر کے مطابق ہو سکتا ہے کہ کوئی پڑھائی لکھائی کیلئے پہلی بار گھر سے باہرجارہاہو،یاہو سکتا ہے کہ کوئی ٹرین میں اپنی زندگی کے ساتھی سے ملا ہو، کوئی ایسا بھی ہو سکتا ہے جو سالوں سے روزانہ ٹرین سفر کرتا ہو۔انہوں نے کہا کہ مسافر اپنی سفری یادداشت یادداشتوں mytrainstory@gmail.comپربھی بھیج سکتے ہیں۔کچھ منتخب کہانیاں سوشل میڈیا پر اشتراک کی جائیں گی اور کچھ ریل سے متعلق میگزین میں بھی شائع کی جائیں گی۔