سیمانچل ڈیولپمنٹ فرنٹ بہار کے چیئرمین مفتی محفوظ الرحمن عثمانی نے عدالت کے اس فیصلے کودیر آید درست آید سے تعبیر کرتے ہوئے حق کی جیت قراردیا
سپول10ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)راشٹریہ جنتادل(آر جے ڈی) کے سینئر رہنما وسابق ممبر پارلیمنٹ محمدشہاب الدین کی جیل سے رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے سیمانچل ڈیولپمنٹ فرنٹ بہار کے چیئرمین اور مشہور عالم دین مفتی محفوظ الرحمن عثمانی نے عدالت کے اس فیصلے کودیر آید درست آید سے تعبیر کرتے ہوئے اسے حق کی جیت قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ محمدشہاب الدین کو جیل سےآزادی ملنے پر مسلمانوں میں جشن کا ماحول اس بات کی دلیل ہے کہ لوگوں کے دلوں میں اپنے محبوب رہنما کے لئے آج بھی وہ محبت برقرار ہے جس کے لئے وہ جانے جاتیہیں۔
مفتی عثمانی نیکہا کہ ملک کی عدالتیں و ہ واحد سہارا ہیں جہاں سے آخر میں ہرجگہ سے مایوس لوگوں کو دیر یا سویر انصاف مل جاتا ہے اور عدلیہ پر ان کا اعتماد بڑھ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد شہاب الدین ایک سیاسی رہنما ہی نہیں ،ان کی ملی اور سماجی خدمات کا دائرہ بھی کافی وسیع ہے،خاص طور پر تعلیم کے میدان مسلمانوں کے لئے اسلامیہ کالج کی شکل میں ان جدو جہد کو قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔کمزور وں و بے سہارافراد کی مددکرنے میں انہوں نے کبھی ٹال مٹول سے کام نہیں لیا۔جب اور جس وقت بھی ان کی ضرورت محسوس کی گئی شہاب الدین صاحب نے اپنے چاہنے والوں کو مایوس نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دراصل بہار کے پسماندہ مسلمانوں کے لئے ان کی تعلیمی جدوجہد سے ناراض فرقہ پرستوں نے مختلف طریقوں سے انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسانے اور بدنام کرنے کی کوشش کی اور جس کی وجہ سے انہیں طویل مدت تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے اپنی زندگی گزارنی پڑی۔ سیمانچل ڈیولپمنٹ فرنٹ بہار کے چیئرمین نے آرجے ڈی کے صدر لالوپرساد یادواور دیگر رہنماوں کی ثابت قدمی کی بھی ستائش کی جنہوں نے اپنے ہر دلعزیز رہنما کی ہر طرح سے مدد کی اور جھوٹ و سچ کی اس لڑائی میں آخر تک ان کے ساتھ ڈٹے رہے۔انہوں نے کہا کہ محمد شہاب الدین کی رہائی سے ایک بار پھر سے خود کو کمزور اور بے بس محسوس کر رہے لوگوں میں نیا جوش و جذبہ ابھرے گا۔انہوں نے کہا کہ پٹنہ ہائی کورٹ سیگزشتہ دنوں ضمانت ملنے کے بعد یہ امید بڑھ گئی تھی کہ اب انہیں بہت جلد جیل سے رہائی مل جائے گی اور اْ وہ تاریخی دن ہے جس کا سیوان ہی نہیں پورے بہار کے لوگوں کو بے صبری سے انتظار تھا۔اس موقع پرسماجی کارکن شاہ جہاں شادنے بھی راشٹریہ جنتا دل کے رہنما کی رہائی کا خیر مقدم کیا اور انکی رہائی پر خوشی کا اظہار کیا۔