ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ساہتیہ اکیڈمی کے پاس ایوارڈ واپس لینے کی کوئی تجویز ہی نہیں ہے:راؤ

ساہتیہ اکیڈمی کے پاس ایوارڈ واپس لینے کی کوئی تجویز ہی نہیں ہے:راؤ

Sun, 25 Dec 2016 22:14:07  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 25/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ملک میں مبینہ عدم برداشت کو لے کر ساہتیہ اکیڈمی کے ایوارڈ لوٹانے والوں کے ایوارڈ اور ان کے چیک اکیڈمی کے پاس جوں کے توں پڑے ہیں کیونکہ ان کے پاس ایوارڈ واپس لینے کی کوئی تجویز ہی نہیں ہے۔ساہتیہ اکیڈمی کے سکریٹری کے سری نواس راؤ نے میڈیا سے کہا کہ 2015میں جو کچھ ہوا وہ اکیڈمی کی 60سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ کئی ادیبوں نے اپنا ایوارڈ واپس کردیا لیکن سب کے چیک یا ایوارڈ ہمارے پاس نہیں آئے،کئی لوگوں نے صرف میڈیا میں اعلان کر دیا۔انہوں نے کہاکہ جنہوں نے اپنے چیک اور ایوارڈ ہمیں واپس کئے ہیں،انہیں بھی ہم نے قبول نہیں کیا کیونکہ ہمارے پاس ایسی کوئی تجویز نہیں ہے کہ ایوارڈ واپس لے لیا جائے، ان کے چیک ہمارے پاس پڑے ہیں اور ہم نے ان کو بینک میں نہیں ڈالا ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کسی ادیب نے اپنا ایوارڈ لوٹانے کے بعد اسے واپس بھی لیا ہے؟راؤ نے کہاکہ  راجستھانی ادیب نند بھاردواج نے اکیڈمی کو خط لکھ کر اپنے جذبات کو بیان کیا اور ایوارڈ واپس لے لیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ایک پریس کانفرنس میں راؤ نے کہا تھا کہ 39ادیبوں نے ہمیں ایوارڈ واپس کرنے کے بارے میں تحریری طورپردیاہے جن میں سے 35نے ایوارڈ کے ساتھ دی جانے والی رقم کا چیک بھی لوٹادیا ہے۔


 


Share: