ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / سعودی عرب میں قتل اور منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں چھ افراد کے سر قلم

سعودی عرب میں قتل اور منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں چھ افراد کے سر قلم

Mon, 10 Jul 2017 21:26:00  SO Admin   S.O. News Service

ریاض10جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب میں قتل اور منشیات اسمگلنگ کے الزام میں چھ افراد کے سر قلم کر دیے گئے ہیں۔ رواں برس کسی ایک دن کے دوران سزائے موت پانے والوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق جن افراد کے سر قلم کیے گئے ان میں ایک پاکستانی شہری بھی شامل ہے جسے منشیات کی اسمگلنگ میں یہ سزا دی گئی۔ دیگر پانچ افراد سعودی شہری تھے اور ان پر قتل کا الزام تھا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق رواں برس سعودی عرب میں اس سال اب تک 44 افراد کا سر قلم کیا جا چکا ہے۔ سعودی عرب نے گزشتہ برس 153 افراد کو سزائے موت دی تھی۔
 


Share: