دھرم شالہ،28مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اسٹیو سمتھ کی غلطی قبول کرنے کے اس جذبے کی ٹیم انڈیا کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے تعریف کی ہے۔بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ا سٹیو سمتھ نے غلطی کرنے کی بات کو قبول کرکے اپنے بڑا آدمی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ اس اعتراف سے میرے ذہن میں ان کے تئیں احترام اور بڑھ گیا ہے۔آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ملی جیت کی تعریف کرتے ہوئے گواسکر نے منگل کو کہا کہ اب ہندوستانی ٹیم کو غیر ملکی سرزمین پر بھی اس کی کارکردگی دہرانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ہندوستانی کرکٹر غیر ملکی حالات میں جیتنا چاہتا ہے کیونکہ اس کا احساس ہی الگ ہوتا ہے۔ گواسکر نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے بیرون ملک جیتنا چاہتے ہیں اور اپنے کھلاڑیوں کے لئے بھی یہی چیلنج رکھتے ہیں۔ گھریلو حالات سے ہم واقف ہے اور اپنی سرزمین پر اچھا کھیلنا سے بہتر ہے کیونکہ یہی توقع کی جاتی ہے۔ بیرون ملک جیتنے کا الگ ہی احساس ہے۔ مختلف حالات میں جیتنے سے بڑی خوشی ملتی ہے۔ٹیم انڈیا کے سابق کپتان نے کہا کہ انل کمبلے کے کوچ رہتے ہماری ٹیم صحیح راہ پر جا رہی ہے۔