ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سپریم کورٹ نے ریزرو بینک کو بینکوں کی سالانہ معائنہ رپورٹ کی معلومات دینے کی ہدایت دی

سپریم کورٹ نے ریزرو بینک کو بینکوں کی سالانہ معائنہ رپورٹ کی معلومات دینے کی ہدایت دی

Fri, 26 Apr 2019 19:50:32  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی: 26 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے ریزرو بینک (آر بی آئی) کو جمعہ کو ہدایت دی کہ حق اطلاعات (آر ٹی آئی) قانون کے تحت اگر بینکوں کو کوئی رعایت حاصل نہ ہو تو اس قانون کے تحت ان کی سالانہ معائنہ رپورٹ سے منسلک معلومات مہیا کرائی جائے۔ جسٹس ایل ناگیشور راؤ کی صدارت والی بنچ نے ریزرو بینک کو حق اطلاعات قانون کے تحت معلومات مہیا کرانے کی اپنی پالیسی کا جائزہ لینے کا بھی حکم دیا۔بنچ نے کہا کہ قانون کے تحت وہ ایسا کرنے کے لیے پابند ہیں۔حالانکہ بنچ نے ریزرو بینک کے خلاف توہین کی کارروائی نہیں کی لیکن اس نے واضح کیا کہ وہ حق اطلاعات قانون کی دفعات پر عمل کرنے کے لئے اسے آخری موقع دے۔بنچ نے کہا کہ اگر ریزرو بینک نے اب حق اطلاعات قانون کے تحت معلومات فراہم کرنے سے انکار کیا تو اسے سنجیدگی سے لیا جائے گا۔بنچ نے کہاکہ کسی بھی طرح کی خلاف ورزی کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔اس سال جنوری میں عدالت عظمی نے حق اطلاعات قانون کے تحت بینکوں کی سالانہ معائنہ رپورٹ ظاہر نہ کرنے کے لئے ریزرو بینک کو توہین نوٹس جاری کیا تھا۔اس سے پہلے سپریم کورٹ اور مرکزی انفارمیشن کمیشن نے کہا تھا کہ آر بی آئی تب تک شفاف قانون کے تحت طلب کی گئی معلومات دینے سے انکار نہیں کر سکتی جب تک کہ اس قانون کے تحت خلاصے سے چھوٹ نہ حاصل ہو۔


Share: