ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سپریم کورٹ پیر کو کرے گامودی پر بنی ’بایو فلم ‘پرسماعت

سپریم کورٹ پیر کو کرے گامودی پر بنی ’بایو فلم ‘پرسماعت

Sat, 13 Apr 2019 00:06:49  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:12 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی پر بنی فلم کی ریلیز پر الیکشن کمیشن کے روک لگانے والے حکم کو چیلنج دینے والی درخواست پر 15 اپریل کو سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ یایو پک کے فلم سازوں کی جانب سے دائر درخواست پر پیر کو سماعت کی جائے گی۔ انتخابی کمیشن نے بدھ کو اس فلم کی نمائش پر پابندی لگا دی تھی۔ کمیشن نے کہاتھا کہ انتخابات کے وقت کوئی ایسی فلم جو کسی سیاسی شخصیت یا شخص کے مقاصد کی تکمیل کرتی ہو، اسے الیکٹرانک میڈیا میں نہیں دکھایا جا سکتا۔عدالت نے منگل کو کانگریس کے ایک کارکن کی درخواست کا نمٹا رہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن ہی فلم ریلیز کے لیے طے کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ اس درخواست میں فلم کی نمائش پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ 


Share: