ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سی پی آئی نے این ڈی اے حکومت کی خارجہ پالیسی پراٹھائے سوال

سی پی آئی نے این ڈی اے حکومت کی خارجہ پالیسی پراٹھائے سوال

Sun, 12 Jun 2016 14:13:17  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی11جون(آئی این ایس انڈیا)ہندوستان ،امریکہ کے مشترکہ بیان پر گہری اعتراض ظاہر کرتے ہوئے سی پی آئی نے این ڈی اے حکومت پر ملک کی خارجہ پالیسی میں’’مکمل طور پر دائیں بازو کی طرف جھکاؤ ‘‘لانے کا آج الزام لگایا اور خدشہ ظاہر کیا کہ اس کا دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات پر وسیع منفی اثر پڑے گا۔سی پی آئی نے ایک بیان میں کہاکہ مشترکہ بیان نے ثابت کر دیا ہے کہ کسی فوجی اتحاد سے دور رہنے کے طویل قائم رخ کو کمتر کرتے ہوئے ہماری خارجہ پالیسی میں مکمل طور پر دائیں بازو کاجھکاؤ ہو گیا ہے۔پارٹی نے کہا کہ اس کا دیگر ممالک کے ساتھ ہندوستان کے دو طرفہ تعلقات پر بھی وسیع منفی اثر ہوگا۔مشترکہ بیان میں نئی دہلی کو واشنگٹن کااہم دفاعی اتحادی بتائے جانے اور نریندر مودی حکومت کے امریکی کمپنی ویسٹنگ ہاؤس سے چھ ’’بیکار اور خراب‘‘جوہری ری ایکٹر خریدنے پر اتفاق ہونے کے ساتھ سی پی آئی نے بی جے پی حکومت پر امریکہ کو خوش کرنے کیلئے آگے بڑھنے کا الزام لگایا۔پارٹی نے ان تمام مسائل پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔


Share: